اسلام آباد( ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ ان کی جماعت کے کسی فرد نے این آر او کے لیے رابطہ نہیں کیا اور ہمت ہے تو اس فرد کا نام لیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کا بڑا احترام کرتاہوں، ان سے متعلق احساسات اور جذبات اپنی جگہ پر ہیں، ان سے ہونے والی بات میڈیا کے سامنے نہیں کرنا چاہتا، وہ باتیں اپنی پارٹی اور شہباز شریف کے ساتھ کرنا چاہتاہوں۔سابق وزیراعظم نے شہبازشریف کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے دیانت داری اور محنت کےسا تھ کام کیا، دن دیکھا نہ رات، سردی ریکھی نہ گرمی، اپنی نیندیں خراب کیں اور جان جوکھم میں ڈال کر جو کام کیا اس کا نتیجہ اور ثمرات آج نہ صرف پنجاب بھر بلکہ ملکی سطح پر نظر آرہے ہیں۔میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے کام کرنے کا طریقہ منفرد تھا، اس طرح آج تک ملکی تاریخ میں کسی وزیراعلیٰ نے نہیں کیا، ان کو جتنی شاباش ہوسکتی تھی ملنی چاہیے تھے لیکن نتیجہ نکلا آج وہ بھی جیل اور نیب کے پاس ہیں۔سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ کوئی بتاسکتا ہے ایسا کیوں ہورہا ہے؟ ایک روپے کا الزام نہیں، بلایا گیا صاف پانی میں، اس میں کچھ نہیں تھا تو آشیانہ میں پکڑ لیا، اب آشیانہ میں کچھ ثابت نہیں ہورہا تو کہتے ہیں آمدنی اور ذرائع میچ نہیں کرتے، یہ کیا مذاق ہے؟ یہ سب بہت افسوس اور دکھ کی بات ہے، یہ پاکستان کو ہم کدھر لے کر جانا چاہتے ہیں؟ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ ان کی جماعت کے کسی فرد نے این آر او کے لیے رابطہ نہیں کیا ، ہمت ہے تو اس فرد کا نام لیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

