ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ کسی میں اتنی جرات نہیں میرے گھر کی خواتین اور فیملی کے ساتھ بدتمیزی کریں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان نے ایک بار پھر”می ٹو“مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی میں بھی اتنی ہمت ہوگی کہ وہ میری فیملی میری ماں، بہن اور بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرے، نہیں معلوم مجھے ایسا کیوں لگتا ہے شاید ایسا اسلیے ہے کیونکہ ہر وقت ان کے ارد گرد حفاظت کے لیے لوگ موجود ہوتے ہیں۔لہٰذا ہمیں ان خواتین کی حفاظت کرنی چاہئیے جن کے ارد گرد حفاظت کے لیے کوئی موجود نہیں ہوتا، ہمیں خواتین کے لیے ماحول کو محفوظ بنانا ہے جہاں وہ باآسانی زندگی گزار سکیں۔ چھوٹے نواب نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں (چاہے وہ خواتین ہوں یا مرد)ان کی عزت کریں۔واضح رہے کہ سیف علی خان نہ صرف خود شوبز سے وابستہ ہیں بلکہ ان کے گھر کی تمام خواتین ان کی ماں شرمیلا ٹیگور، بیوی کرینہ کپور، بہن سوہا علی خان اور بیٹی سارا بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

