اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے معاشی پیکیج میں کوئی شرط شامل نہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ماضی میں عوام اور حکمرانوں کے درمیان ذہنی تعلق مختلف تھا، پرانے پاکستان میں غلامانہ ذہنیت تھی اور یہ ذہنیت کبھی تبدیل نہیں ہوئی۔ ماضی میں عوام کو توقع نہیں تھی کہ حکومت ان کی خدمت کرے گی لیکن کوئی حکومت پہلی بار عوام کو جواب دہ ہوئی ہے۔ نئے سسٹم سے حکمرانوں کو احساس ہوگا کہ انہیں عوام کی خدمت کرنی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل سسٹم پاکستان کے نوجوانوں نے بنایا ہے، اس سسٹم سے ہمیں سزا اور جزا میں آسانی ہوگی، پہلی بار ہم سب قابل احتساب ہوگئے ہیں۔ اب ہر پاکستانی براہ راست وزیراعظم شکایت سیل پر آسکتا ہے، ہمیں ایک مقررہ وقت کے اندر ان شکایتوں کا جواب دینا ہے، ہم عوامی آرا سے اپنی پالیسی بنائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس جو وسائل ہیں وہ کسی اور کے پاس نہیں رکاوٹ صرف کرپشن ہے، خطے میں پاکستان کے پیچھے رہ جانے کی وجہ گورننس سسٹم کی ناکامی ہے، قرضوں کے پہاڑ سے نکلنے کا طریقہ پاکستان میں سرمایہ کاری لانا ہے، اس سسٹم سے سرمایہ کار بتاسکیں گے کہ انہیں کیا رکاوٹیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب سے بغیر شرائط کے پیکیج ملا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

