لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی شوٹ آو¿ٹ پر شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ مسقط میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا خصوصاً پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف ابتدائی ہاف میں عمدہ کھیلک پیش کر کے 4 گول اسکور کیے لیکن اپنی برتری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ دوسری جانب بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی، جس کے بعد پاکستان اور روایتی حریف بھارت فائنل میں مدِمقابل ہوں گے۔ سلطان قبوس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے دوسرے منٹ میں گول اسکور کر کے برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد پاکستان کے عمدہ کھیل نے حریف ٹیم کو حواس باختہ کردیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان جونیئر نے چھٹے منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا اور 12ویں منٹ میں پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ علیم بلال نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا۔میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل ابو محمود کے گول کی بدولت پاکستان نے 1-3 کی برتری حاصل کر لی۔میچ کے دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور علیم بلال نے میچ کے 20ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اسکور کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ملائیشیا نے گول اسکور کر کے پاکستان کی برتری کو کم کردیا لیکن ہاف ٹائم پر پاکستان کو 1-4 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں پاکستان کے دفاع کی غلطیوں اور حریف ٹیم کے تیز کھیل کے سبب قومی ٹیم بے بس نظر آئی اور ملائیشیا نے صرف ایک منٹ میں دو گول اسکور کر کے میچ میں شاندار انداز میں واپسی کی۔میچ کے 43ویں منٹ میں ٹینگو تاج الدین نے ری باو¿نڈ پر گول کیا جبکہ ایک ہی منٹ کےاندر ایمن روزیمی نے گول داغ کر کے اسکور 3-4 کردیا۔ملائیشیا کی جانب سے پہلا گول اسکور کرنے والے فیصل ساری نے میچ کے اختتام سے 4منٹ قبل پینالٹی پر گول اسکور کر کے مقابلہ 4-4 سے برابر کردیا۔مقابلہ برابر رہنے کے بعد شوٹ آو¿ٹ پر میچ کا فیصلہ ہوا جس پر پاکستان نے 1-3 سے کامیابی حاصل کرکے لگاتار پانچویں مرتبہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔دوسری جانب بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی، جس کے بعد پاکستان اور روایتی حریف بھارت کل فائنل میں مدِمقابل ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

