Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

نیب کا شہباز شریف کو دوسرے مقدمات میں گرفتار کرنیکا فیصلہ

By adminاکتوبر 28, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(خبر نگار) آشیانہ ہاو¿سنگ سکینڈل میں نیب کی زیر حراست مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف مزید مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی شہباز شریف کی گرفتاری ڈال دی۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے 29 اکتوبر کو احتساب عدالت میں شہباز شریف کے مزیدریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔نیب نے اثاثوں سے متعلق مزید معلومات کے لیے شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر رکھا ہے۔ شہباز شریف پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نیب لاہور نے سلمان شہباز کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ دوسری جانب ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی تفصیلات نیب میں جمع کروا دی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے اور اس ضمن میں ایف بی آر سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے کاروباروں کی 20 سالہ تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو داتا علی ہجویری کے عرس کی تقریبات کی وجہ سے مقامی تعطیل کے باعث 30 کی بجائے 29 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے پر مشاورت ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق افسران کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے احکامات پر ہی ٹھیکے آگے دینے کے فیصلے ہوئے، لطیف سنز کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔شہباز شریف اور فواد حسن فواد پر قوانین کے برعکس اقدامات کرنے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے لطیف سنز کمپنی سے غیرقانونی طور پر مالی فوائد حاصل کئے، 21اکتوبر 2014ءکو آشیانہ اقبال منصوبہ ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔ ترجمان نیب نے بتایا کہ آشیانہ اقبال ہاسنگ اسکیم کے بعد شہبازشریف سے دیگر کیسز پر بھی سوالات شروع کردیئے ہیں اور ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات آشیانہ اقبال کیس کے تناظر میں شروع کی ہیں جب کہ انہوں نے بہت سے معاملات پر لاعلمی کا اظہار بھی کیا ہے۔ احتساب عدالت سے شہبازشریف کے مزید ریمانڈ کے لیے دیگر کیسز کے نکات کو بھی استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب نیب لاہورکا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں گرفتاری کی خبرحقائق پرمبنی نہیں تاہم نیب حکام کی جانب سے ملزم کے مبینہ طورپرآمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں انکوائری جاری ہے۔گزشتہ 20 دن سے قید شہبازشریف نے بہت سے معاملات پرنیب سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے جب کہ شہبازشریف نیب کی ٹیم کے باربارایک جیسے سوالات کرنے سے بیزار ہوگئے ہیں۔اس سے قبل نیب لاہونے شہباز شریف کے اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کیلئے ان کے بیٹے سلمان شہباز کو بلایا تھا جب کہ مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے دونوں بھائیوں کو دوبارہ طلب کررکھا ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.