اسلام آباد(سی پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی پر طنز کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو کرارا جواب دے ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ”ٹک بسکٹ“ کے ڈیزائن والی ٹرافی پر آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بذریعہ میم طنز کیا تھا۔اس ٹوئیٹ میں آئی سی سی نے دو تصاویر شیئر کیں تھیں، جن میں سے ایک میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے ساتھ بسکٹ ٹرافی پکڑے کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ جون 2017 میں جیتی گئی چیمپینئز ٹرافی کے ساتھ پوز بنائے کھڑے ہیں۔اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں آئی سی سی نے لکھا تھا” بسکٹ دینے اور لینے کا ایک بالکل نیا انداز“۔آئی سی سی کے اس طنز پر پہلے تو پی سی بی نے کچھ زیادہ پرواہ نہیں کی، لیکن گذشتہ روز آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بالآخر آئی سی سی کو جواب دے ہی ڈالا۔پی سی بی نے آئی سی سی کی ٹوئیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، کسے پرواہ ہے؟ دونوں ٹرافیاں ہی ہماری ہیں۔ساتھ ہی پی سی بی نے ہیش ٹیگ کے ذریعے پاکستان کے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی جتا دیا۔پی سی بی کے اس کرارے جواب کے بعد آئی سی سی نے تبصرہ کیا، ”چورا کردیا“۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

