اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر واضح تردید آچکی ہے، جس چیز کی حقیقت نہ ہو اس کا کیا جواب دینا۔سعودی پیکج کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاک چین تعلقات کا ایک اہم جزو ہے جب کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری اور ان کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان کی ساری تجارت پاکستان کے راستے ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی مسئلے پر شکوہ ہے تو اس پر بات کی جا سکتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے چل رہا ہے اور اس معاملے پر ملک میں اتفاق رائے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہماری خواہش ہے۔سفارتکاروں کی تبدیلی کے فیصلے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ تجربہ کار سفارتکار تعینات کریں کیونکہ جتنے لوگ تعینات تھے وہ سفیر نہیں بلکہ سیاسی طور پر تعینات کیے گئے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش ہے ایسے سفارتکار تعینات ہوں جو پاکستان کا نکتہ نظر بھرپور طریقے سے پیش کریں، سفارتکاروں کی ذمہ داری ذاتی نہیں قومی ایجنڈا ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار پاکستان کا مضبوط موقف پیش کریں گے۔اپوزیشن اتحاد سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس اتحاد کی باتیں ہو رہی ہیں وہ جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیےہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

