Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، چیف جسٹس

By adminاکتوبر 26, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں عدم تعاون پر ریمارکس دیئے ہیں کہ اس طرح کام نہیں چلے گا، میں بھی یہیں آکر بیٹھ جاﺅں گا اور کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مختلف محکموں سے عدم تعاون کی شکایت تھی بتائیں کیا ہوا؟ جس پر جے آئی ٹی کے سربراہ نے بتایا کہ ہمیں بہت پریشانی ہوئی ہے عدالت کی مداخلت سے دستاویزات ملے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کام نہیں چلے گا، میں بھی یہیں آکر بیٹھ جاﺅں گا اور کسی کو نہیں چھوڑوں گا، چیف جسٹس نے عدم تعاون پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ منی لانڈرنگ اہم معاملہ ہے، میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملنا چاہتا ہوں، ان سے کہیں کہ آج ہی آ کر ملیں۔جے آئی ٹی سربراہ نے عدالت کے روبرو پیش رفت رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ اومنی گروپ پر مجموعی طور پر 73 ارب روپے کا قرضہ ہے، جن میں سے نیشنل بینک کے 23 ارب روپے جب کہ سندھ بینک، سلک بینک اور سمٹ بینک کے مجموعی طور پر پچاس ارب روپے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بینکوں کا انضمام اس لیے کیا جارہا تھا۔ اومنی کا سربراہ کون ہے اسے بلائیں۔سپریم کورٹ نے سندھ کے تمام محکموں کو جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ تمام سیکریٹریز اپنے حلف نامے کے ساتھ بیانات اور دستاویزات دیں، چیف جسٹس نے جے آئی ٹی سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مکمل آزادی ہے جہاں جانا چاہتے ہیں جائیں اور کام کریں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.