پاکپتن (ویب ڈیسک)پاکپتن پولیس نے ایک روز قبل مبینہ طور پر زیادتی کے قتل ہونے والے پہلی جماعت کے طالب علم کے واقعے کا مقدمہ تھانہ کلیانہ میں درج کر کے 2 نامعلوم افراد کو گرفتار کرلیا۔پنجاب کے ضلع پاکپتن کے گاوں کلیانہ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے پہلی جماعت کے طالب علم کی لاش پرائمری اسکول سے ملی تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی صدر کرائم سین یونٹ جائے وقوع پر ہپہنچے اور اہم شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ ماٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ کلیانہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کم سن طالب علم کے قتل کا مقدمہ درج کرکے اسکول چوکیدار سمیت 2 افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے واقعے کی تفتیش کے لیے اے ایس پی صدر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی ہے جس نے تفتیش کا ا?غاز کردیا ہے۔اے ایس پی صدر ڈاکٹر سمیر نور چنا کا کہنا تھا کہ بہت جلد سفاک قاتل کا چہرہ بے نقاب کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پنجاب کے ضلع قصور میں 6 سالہ زینب کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا تھا جس پر ملک بھرمیں شدید احتجاج کیا گیا تھا۔بعدازاں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوٹس لیا تھا اور پولیس نے موثر کارروائی کرتےہوئے ملزم عمران علی کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سزائے موت دی گئی جس پر رواں ماہ عمل درآمد ہوا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

