اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ شریف خاندان جو خود کو ملک کا غریب خاندان تصور کرتا ہے، ان کے 87 ارب روپے کی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے اپنے پروگرام میں شریف خاندان کی جائیدادوں کی فہرست بھی دکھائی۔اس فہرست میں شریف خاندان کی جائیدادیں اور ان کی مالیت درج ہے۔ فہرست کے مطابق شریف خاندان کی ملکیت رمضان شوگر مل 7 ارب روپے، گلف شوگر 9 ارب روپے، العربیہ شوگر ملز 5 ارب روپے، چنیوٹ پاور پلانٹ 11 ارب روپے، ڈسٹلری 4 ارب روپے،فیڈ ملز 3 ارب روپے،ڈیری 1.5 ارب روپے،سولر پاور 0.5 ارب روپے، اراضی 4 ارب روپے،ڈونگا گلی کی رہائش گاہ 0.4 ارب روپے،جوہر ٹاو¿ن کی رہائش گاہ 0.7 ارب روپے، ماڈل ٹاو¿ن کی رہائش گاہ 0.5 ارب روپے، لندن میں موجود دو اپارٹمنٹس 0.5 ارب روپے اور اتفاق فاو¿نڈری کی زمین 20 ارب روپے مالیت کی ہے۔اس کے علاوہ بے نامی رئیل اسٹیٹ میں شریف خاندان کی 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اب شریف خاندان کو چاہئیے کہ وہ ان تمام جائیدادوں کا حساب دیں کیونکہ ان کے مطابق تو انہوں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی جبکہ در حقیقت انہوں نے کہیں سولر پاور پلانٹ خرید لیا تو کہیں شوگر مل بنا لی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے جو قرضے لیے ان سے ہی اپنی جیبیں بھریں اور اسی لیے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہوا۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ کئی لوگ اب بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے دیوانے ہیں، ہم نے یہ فہرست ایسے لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے دکھائی ہے۔ ایسی ہی ایک فہرست آصف علی زرداری کی بھی ہو گی۔ جو لوگ حکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ سعودی عرب سے قرض کن شرائط پر ملا پہلے وہ اپنے مال کو حساب دیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

