Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کا حکم

By adminاکتوبر 26, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مشترکہ ٹیم بنانے کا حکم دے دیا۔ساتھ ہی عدالت نے میئر کراچی، کنٹونمنٹ، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) اور متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو ہفتے کو طلب کرلیا جبکہ انسپکٹر جنرل (ا?ئی جی) سندھ اور ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) رینجرز سندھ کو بھی نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے شہر قائد میں تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران پاکستان کوارٹرز خالی کروانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جس پر چیف جسٹس نے میئر کراچی سے مکالمہ کیا کہ آپ نے کراچی میں اتنا بڑا ہنگامہ کیوں کرا دیا؟ خدا کا خوف کریں کیا پھر لسانیت کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں؟ اب لسانیت کو ختم کریں اور اسے دفن کردیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں کوئی مہاجر اور پنجابی نہیں سب پاکستانی ہیں، آپ لوگ ایسی باتیں مت کریں، آپ کے بڑے بڑے رہنما آگئے تھے یہ کیا طریقہ ہے؟عدالت میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ مجھے بتاتے تو یہ مسئلہ آسانی سے حل نہیں ہوسکتا تھا؟ کوئی غیرقانونی طور پر مقیم ہے تو اسے چھوڑدیا جائے ؟ اس طرح تو پارکوں پر قبضہ کرکے پھرمکانات بنادیے جائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کا کوئی حل نکالا جاتا آپ کا کام بھی انصاف کرنا ہے، بتائیں آپ نے عداکتی حکم پر کیا عمل کیا؟خیال رہے ک جولائی میں سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پاکستان کوارٹز، مارٹن کوارٹز، جمشید کوارٹرز، کلٹن کوارٹرز، فیڈرل کیپیٹل ایریا اور وفاقی حکومت کے ملازمین کی دیگر رہائش گاہوں کو غیر قانونی قابضیں سے خالی کرایا جائے، جس کے بعد رواں ماہ میں پولیس آپریشن کے لیے پاکستان کوارٹرز پہنچی تھی۔پاکستان کوارٹرز کے مکین ممکنہ بے دخلی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے تھے، جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹرکینن اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔بعد ازاں سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل فار پاکستان ( اے جی پی ) انور منصور خان نے تحریری طور پر چیف جسٹس نے معاملے کو 2 ماہ کے لیے موخر کردیا تھا۔عدالت میں سماعت کے دوران کراچی میں نالوں کی صفائی پر چیف جسٹس نے کہا کہ آٓپ مجھے لے کر گئے تھے نالے دکھانے اور کہا تھا کہ یہ صاف ہوجائے گا؟ کیا یہ صاف ہوا؟ شہر قائد میں گندگی کراچی پر بدنما داغ ہے۔اس پر وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے پارکوں سے تجاوزات ختم کردیے جبکہ غیر قانونی شادی ہالز گرا دیے، ہم کارروائی کررہے ہیں اور کنٹرول اب میرے پاس ہے کام ہورہا ہے۔جس پر جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ جہانگیر پارک کے دونوں اطراف ا?ج بھی تجاوزات ہیں، صدر کا علاقہ ا?پ نے ٹرانسپورٹ مافیا کو دے دیا ہے، پورے علاقے کا برا حال ہے، اس پر وسیم اختر نے کہا کہ وہ کنٹونمنٹ کا علاقہ ہے، میں کارروائی نہیں کرسکتا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر قانون نہیں ہوگا تو طاقتور کی حکومت ہوگی، قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ترقی کا کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کون ہیں وہ لوگ جنہوں نے قانون کو توڑا اور خلاف ورزی کی ہے۔جس پر میئر کراچی نے کہا کہ میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، صرف پولیس تعاون کر رہی ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جب قبضہ ختم کرانا چاہتےہیں تو ا?پ لوگ انسانی ڈھال بنا دیتے ہیں۔چیف جسٹ نے ریمارکس دیے کہ ایسا حل نکالنا ہوگا کہ غریب کو بھی نقصان نہ ہو، یہ ریاست کی ذمہ داری ہے، فٹ پاتھ پر بیٹھے خوانچہ فروشوں کو بھی کہیں وہ تھوڑا ایڈجسٹ کریں۔سماعت کے دوران صحافی مظہر عباس اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمہ بھی ہوا۔صحافی مظہر عباس نے کہا کہ کراچی میں پارکنگ اور ٹرانسپورٹ مافیا سب موجود ہیں، چیلنج کرتا ہوں انتظامیہ ایک ماہ میں صدر خالی کروا کر دکھا دے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کارروائی کریں تو آپ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر ان کے حامی بن جاتے ہیں، آپ ان کے لیے ہمدردیاں پیدا کرتے ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.