Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ہم اس کام کے لیے چین سے سرمایہ لائیں گے، وزیر اعظم کا زبردست اعلان

By adminاکتوبر 26, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (آن لائن+ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کریں گے، لوگوں کوکاروبارکے مواقع فراہم کریں گے،کاروبار کرنا آسان ہوگا تو اتنی ہی سرمایہ کاری بھی
زیادہ ہوگی اور بےaa روزگاری ختم ہوگی، چین سے 50 لاکھ گھروں کی سرمایہ کاری کیلئے بھی بات کریں گے۔انہوں نے آج یہاں گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جتنا زیادہ کاروبار کرنا آسان ہوگا اتنا ہی سرمایہ کاری زیادہ ہوگی اور معاشی ترقی ہوگی،اور روزگار بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارا چین کے ساتھ جو رشتہ ہے اس کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ہم آنے والے دنوں میں چین جارہے ہیں۔چین کے ساتھ مزیدتجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسعت پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جدید منصوبے چاہتے ہیں ہم نے چین سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو منتقل کرنا ہے۔ ہماری حکومت کا ویڑن ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں ٹرانسفر کیا جائے۔انہوں نے چین سے 50 لاکھ گھروں کی بات بھی کریں گے۔اس کیلئے بھی پاکستان میں بڑے سرمایہ کار لیکر آئیں گے۔ پچاس لاکھ اس طرح بنائیں گے کہ لوگوں کو چھت مل سکے اور لوگ آسان قسطوں پر گھر خرید سکیں۔پاک چین مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کا ویڑن کے تحت لوگوں کے کاروبای مواقع اس قدر بڑھائیں گے کہ بیرون ملک نوکریاں کرنے والوں کو واپس آنا پڑے گا۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ملک میں کاروبارکے مواقع پیدا کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی آبی کونسل کا اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی وزرائ، وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی آبی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے جامع روڈ میپ کی ضرورت ہے، آبی مسائل کے حل کے لئے قومی آبی کونسل موثر پلیٹ فارم ثابت ہو گا، بڑھتی آبادی سے پانی کی دستیابی کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کر رہا ہے، اسلام آباد ماضی میں آبی معاملات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے قومی آبی پالیسی کے اطلاق کے لیے صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم ہاو¿س میں منعقدہ قومی آبی کونسل کے پہلے اجلاس میں موجودہ آبی وسائل کے استعمال، انتظام اور اس کے سدباب پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ماضی میں پانی سے متعلق مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی آبی کونسل ملک میں پانی کے وسائل سے متعلق معاملات پر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کے فروغ کے لیے موثر پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی عمر ایوب، چیئرمین واپڈا، وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین واپڈا نے پانی کے ذخائر سے متعلق منصوبوں اور توانائی کی پیداوار سے متعلق بریفنگ دی۔ سیکریٹری برائے آبی ذرائع شمائل احمد خواجہ نے قومی آبی پالیسی اور اس کی اسٹریٹیجک ترجیحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ملک میں پانی کی موجودہ صورتحال کے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا اور پانی جمع کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا۔ سیکریٹری برائے آبی ذرائع نے قومی آبی پالیسی کے اطلاق کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے وزیر برائے آبی وسائل کی نگرانی میں اسٹیئرنگ کمیٹی سے تجاویز کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے۔ آبی وسائل سے متعلق تجاویز پر اسٹیرئنگ کمیٹی اپنی تجاویز آئندہ 2 ہفتوں میں جمع کروائے گی۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.