Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بیٹے کے قاتل 6ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے

By adminاکتوبر 26, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

خان پور (سٹی رپورٹر) 6 ماہ گزر جانے کے باوجود قتل ا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ عظیم مائی کا خبریں ہیلپ لائن لاہور کی مدد کی درخواست کی جس پر خبریں ٹیم عظیم مائی کے آبائی گاﺅں بستی میاں عبدالخالق موضع مڈالیاس پہنچ گئی۔ عظیم خاتون زوجہ شبیر احمد قوم کھوکھر نے بتایا کہ نادر ولد بشیر احمد، آسیہ بی بی زوجہ نادر اقوام بھٹی محلہ فریاد آباد محمد یونس ولد عبدالعزیز قوم آرائیں، عطائی ڈاکٹر واجد سکنہ پاکستان کالونی نے ہم صلاح ہو کر میرے جوان سال بیٹے منیر احمد کو قتل کر دیا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ محمد یونس ولد عبدالعزیز نے ایک سال قبل میری بیٹی کو اغوا کر لیا تھا اور اسے خدشہ تھا کہ میرا بیٹا منیر احمد کو گھر میں بلا کر زہریلی یا نشہ آور شے دے کر بے ہوش کر دیا پھر اس کو گھر کی چھت پر گرم دھوپ پر ڈال دیا جس سے وہ تڑپ تڑپ کر مر گیا۔ عظیم مائی زوجہ شبیر احمد نے 18-08-18کو ایڈیشنل سیشن جج خان پور کو درخواست زیردفعہ 22 اندراج کیلئے دائر کی کہ نادر ولد بشیر احمد، آسیہ بی بی زوجہ نادر اقوام بھٹی محلہ فریدآباد، محمد یونس ولد عبدالعزیز قوم آرائیں، ڈاکٹر واجد سکنہ پاکستان کالونی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے جس پر عدالت نے پولیس تھانہ سٹی خان پور سے اس کیس کے متعلق کمنٹس مانگے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی خان پور نے لکھ دیا کہ زہر کا مواد جمع کروا دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے پر پولیس کارروائی کی جائے گی۔ رپورٹ آ گئی کہ زہر کی زیادہ مقدار استعمال کرنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے جب ہم یہ رپورٹ تھانے لے کر محرر سٹی کے پاس گئے تو اس نے کہا کہ آپ یہ رپورٹ لے کر ڈی ایس پی خان پور کے پاس پیش ہوں۔ جب ہم ڈی ایس پی خان پور کے پاس پیش ہوئے تو ڈی ایس پی خان پور لیگل رائے کیلئے ڈی پی او آفس رحیم یار خان بھجوا دیا۔ لیگل رائے میں مقدمہ کے اندراج کے لیے لکھا ہوا واپس آ گیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی خان پور نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شبیر احمد کے ذمہ لگایا کہ ان کے ملزمان فوری طور پر گرفتار کر لیں۔ ملزمان گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کر لیں گئے۔ کئی دنوں سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شبیر احمد ہمیں مختلف قسم کے چکر دے کر ٹال مٹول کر رہا ہے بلکہ ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ وہ یوں کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر شبیر احمد ہمیں کہتا ہے کہ آپ ملزمان ٹریس کر کے مجھے فون کریں۔ میں فوری طور پر آ کر انہیں گرفتار کر لوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہم شبیر احمد اے ایس آئی کو فون کرتے ہیں کہ ملزم فلاں جگہ پر موجود ہے آپ فوری طور پر آئیں تو یہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیتا ہے۔ کبھی کہتا ہے میں کھانا کھا رہا ہوں آپ واپس آ جائیں کبھی کہتا ہے میری گاڑی خراب ہو گئی ہے آپ واپس آ جائیں میں خود گرفتار کر لوں گا جونہی ہم تفتیشی کو فون کرتے ہیں تو ملزم وہاں سے فوری طور پر بھاگ جاتا ہے جس سے ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ تفتیشی شبیر احمد کا ملزمان کے ساتھ مکمل رابطہ ہے جس پر ہم نے ایس ایچ او تھانہ سٹی خان شور شبیر احمد جھوڑو کو بتایا کہ ہمارا تفتیشی تبدیل کیا جائے تو انہوں نے کہا کہ آپ کے ملزمان یہی پکڑے گا لیکن تفتیشی ملزمان سے بھاری رشوت لے کر ہمارے ملزمان کو نہ گرفتار کر رہا ہے اور نہ ہی ہمارا مقدمہ درج ہو رہا ہے۔ عظیم مائی مقتول مینر احمد کا بیٹا محمد احمد اور اسکا بھائی مشیر احمد نے خبریں ہیلپ لائن کے توسط سے آئی جی پنجاب لاہور، آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یار خان سے قتل کے مقدمہ اندراج اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی اپیل کی ہے۔ خبریں نے جب ایس ایچ او تھانہ سٹی خان پور سے رابطہ کیاتو انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد جلد از جلد اس پر کارروائی کریں گے اور مدعی مقدمہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ خبریں نے جب ڈی ایس پی خان پور سے رابطہ کیا توانہوں نے اپنا موبائل اٹینڈ نہ کیا میسج کرنے کے باوجود بھی کوئی جواب نہ آیا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.