اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےخلاف العزیزیہ ریفرنس فی الحال حتمی بیان نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت العزیزیہ ریفرنس میں فی الحال حتمی بیان نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ذرائع کا کہناہے کہ احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ کی ایک ساتھ دو سماعتیں ہورہی ہیں اور پراسیکیوشن کا کام مکمل ہوچکاہے، جب تک دونوں ریفرنسز پر سماعت مکمل نہیں ہوجاتی تب تک حتمی بیان نہیں دیاجائے جب کہ اس دوران نئے شواہد ملے تو انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا جائےگا۔ذرائع کےمطابق نیب کا مو¿قف ہے کہ حتمی بیان استغاثہ کی طرف سے شواہد مکمل ہونے پر دیا جاتاہے اور احتساب عدالت حمتی بیان دینے کے لیے ہمیں مجبور نہیں کرسکتی۔ذرائع نے کہا کہ عدالت نے نیب سے حتمی بیان دینے کا کہا تھا تاکہ ملزم کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے تاہم اب نیب کی جانب سے بیان نہ دینے پر عدالت نے فلیگ شپ میں واجد ضیائ اور نیب کے تفتیشی افسر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ احتساب عدالت نے نیب کے حتمی بیان کا فیصلہ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کی وجہ سے کیا اور عدالت اس معاملے پر کل تحریری حکم بھی جاری کرے گی۔واضح رہےکہ احتساب عدالت پاناما کیس کی روشنی میں بننے والے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سناچکی ہے جسے اسلام ا?باد ہائیکورٹ نے معطل کردیاہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

