لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب خارج کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا۔ یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔پاکستان لائرز فاﺅنڈیشن نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے شہباز شریف کی گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری مکمل اورجرم ثابت ہونے سے قبل ہی نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا۔اس طرح سے ملزم کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کہا کہ آئین کے تحت فری اینڈ فئیر ٹرائل ہر ملزم کا بنیادی حق ہے لیکن چیئرمین نیب نے شہباز شریف کو کیس میں فری اور فئیر ٹرائل کا حق نہیں دیا۔درخواست گزار تنظیم کے وکیل کے مطابق چیئرمین نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار آئین سے متصادم ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کی گرفتاری آئین سے متصادم ہونے پر چیئرمین نیب کا شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ شہباز شریف کی ضمانت منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

