لندن (یو این پی) بھارت کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ بی کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو سری لنکا کے خلاف لندن کے مقام میں کھیلے گی۔ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنے گروپ کا ایک میچ کھیل چکی ہے جس میں اس نے پاکستان کی ٹیم کو 124 رنز سے شکست دیکر دو پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنے گروپ سے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں دو دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں جو کوئی میچ نہیں جیت سکیں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 14 جون کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 15 جون کو جبکہ فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

