لاہور(ویب ڈیسک)موبائل فونز نیٹ ورک پر جدید ترین فائیو جی ٹیکنالوجی کی تیاری پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے اور اکثر ماہرین اسے طویل عرصے تک عام صارفین تک پہنچتے نہیں دیکھ رہے، مگر ایک ملک میں کم ازکم گھروں میں فائیو جی براڈ بینڈ سروس متعارف کرا دی گئی ہے۔امریکا میں ویریزون نامی کمپنی نے گزشتہ سال نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ فائیو جی ہوم انٹرنیٹ سروس ایک سال کے اندر متعارف کرائے گی اور اب اس پر علمدرآمد شروع ہوگیا ہے۔اس کمپنی نے 4 شہروں ہوسٹن، انڈیانا پولس، لاس اینجلس اور سکرامنٹو کے رہائشیوں کے لیے فائیو جی سروس کی فراہمی کا آغاز یکم اکتوبر سے شروع کردیا ہے۔صارفین اب 300 ایم بی پی ایس کی اوسط رفتار تک وائی فائی اسپیڈ تک رسائی حاصل کرسکیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 1 جی بی پی ایس تک ہوگی۔فورجی وائی فائی کی عالمی سطح پر اوسط رفتار 14.03 ایم بی پی ایس ہے جبکہ پاکستان میں یہ اسپیڈ اوسطاً 13.56 ایم بی پی ایس ہے۔فی الحال یہ سروس موبائل فونز کے لیے دستیاب نہیں کیونکہ اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز اب تک سامنے ہی نہیں آئے، جوکہ 2019 میں کسی وقت متعارف کرائے جائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

