کراچی( ویب ڈیسک ) زیادہ تر لوگ پینسل کو صرف تحریر کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس سے فنکاری کے جوہر دکھا کر بھی سب کو حیران کر دیتے ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکار بلال آصف بھی ایک مرتبہ پھر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ’پینسل جھولا‘ تیار کر رہے ہیں۔بلال آصف پینسلوں کو تراش کر تزئین و آرائش سے متعلق اور دیگر اشیاءبنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے 2013 میں پینسلوں سے سب سے اونچا ٹاور بنا کر امریکی آرٹسٹ کا ریکارڈ توڑا تھا۔اور اب بلال 26 ہزار 370 سے زائد پینسلوں کو تراش کر ’پینسل جھولا‘ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا مقصد دوسری بار عالمی ریکارڈ قائم کرنا اور پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ابتدا میں آصف نے پینسلوں سے آرائشی اشیاءاور دیدہ زیب جیولری بنائی اور اب انہیں یقین ہے کہ پینسلوں والا جھولا ایک نیا ریکارڈ ثابت ہوگا۔بلال آصف نے اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ پینسلوں سے جھولا تیار کرتے ہوئے دکھائی دیئے، لیکن چونکہ یہ ابھی مکمل نہیں ہوا ہے اس وجہ سے اس کی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔بلال آصف نے اپنی فیس بک پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ پینسلوں والے جھولے کو رواں برس کے آخر یعنی دسمبر میں پیش کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

