Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بالوں کو جگمگانے میں مدد دینے والے گھریلو ٹوٹکے

By adminستمبر 28, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (ویب ڈیسک )کیا آپ کو اکثر صبح منہ دھونے یا نہانے کے بعد پانی کی نالی میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ آپ کے گرنے والے بال ہوتے ہیں؟ جی ہاں یہ بالکل ٹھیک ہے کہ بالوں سے محروم ہونا سچ مچ دل کو توڑ دیتا ہے اور خود کو گنجا ہوتے دیکھنا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتا۔بالوں کا گرنا موجودہ دور کے لوگوں کا ایک عام مسئلہ ہے، آج کے عہد میں بالوں کے گرنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسا کہ ہمارا مصروف ترین شیڈول ہمیں بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد نہیں دیتا، اسی طرح ہمارا مضرصحت طرز زندگی اور خراب غذائی عادات بھی اس مسئلے کی شدت کو بڑھا دیتی ہیں۔تاہم خشک اور خراب ہوجانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ایسے سستے گھریلو نسخے موجود ہیں جو بالوں کی چمک دمک واپس لوٹا دیتے ہیں۔
ایک چمچ چینی
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود ایک عام چیز جسے کھانا ہوسکتا ہے آپ کو بہت پسند ہو عام معمول کے مقابلے میں بالوں کو زیادہ چمکدار، لہراتے، بل کھاتے اور صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟یہ چیز بہت عام اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ تو آخر یہ ہے کیا؟ یہ ہے چینی۔ ماہر امراض جلد ڈاکٹر فرانسیسا فیوسکو کے مطابق ایک چمچ چینی کو اپنے پسندیدہ شیمپو میں شامل کرکے بالوں کو دھونا انہیں معمول کے مقابلے میں زیادہ صاف اور چمکدار بنا سکتا ہے۔اور کون ہوگا جو صاف اور جگمگاتے بالوں کو پسند نہیں کرے گا؟ تاہم یہ طریقہ کار ہر بار استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ مہینے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔

مکھن سے مالش
اگر بال خشک اور بھربھرے ہوچکے ہیں تو معمولی مقدار میں مکھن کی مالش انہیں چمکدار اور صحت مند بناسکتی ہے، خشک بالوں پر مکھن سے مالش کریں اور پھر بالوں کو ٹوپی سے آدھے گھنٹے تک ڈھک کر رکھیں، اس کے بعد شیمپو سے بال دھو لیں۔

زیتون کا تیل
اپنے خشک بالوں میں نمی واپس لانا چاہتے ہیں تو آدھا کپ زیتون کا تیل گرم کریں گے (مگر ابلنے مت دیں) اور پھر اس سے سر پر مالش کریں۔ مالش کے بعد بالوں کو پلاسٹک میں لپیٹ کر اوپر تولیہ باندھ لیں۔ 45 منٹ شیمپو سے بال اچھی طرح دھو لیں۔

انڈہ
ایک انڈے کو کچھ مقدار شیمپو میں ملائیں اور پھر اپنے بالوں پر پانچ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، جس کے بعد دھولیں۔ یہ ٹوٹکا بالوں کے لیے پروٹین کو بڑھا کر ان کی زندگی واپس لوٹائے گا۔

بادام کا تیل
بادام کا تیل بھی بے جان بالوں کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے، اپنے بالوں پر اس کی معمولی مقدار کو لگائیں اور پھر اسے ڈھانپ لیں۔ اس کے آدھے گھنٹے کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں۔

یہ بھی پڑھیں : اکثر مرد بہت جلد گنج پن کا شکار کیوں ہوجاتے ہیں؟

اسپرین
بالوں کو بھی اسپرین سے فائدہ ہوتا ہے، صحت مند اور چمکدار بالوں کے لیے اسپرین کی دس گولیاں ایک کپ گرم پانی میں ملائیں اور سر پر لگائیں، خیال رہے کہ اس سے پہلے بال دھونا ضروری ہے۔ اس مکسچر کو پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔

کیلے
اگر تو بال خشک اور روکھے ہوگئے ہیں اور مڑ رہے ہیں تو کیلوں کا ہیئر ماسک مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ایک سے تین کیلوں کو لیں اور ان کا مساج پورے سر پر کریں، اس کے بعد پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔

شہد
دو چمچ شہد کو دو کپ گرم پانی میں ملائیں اور بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد اس پانی سے ایک بار پھر دھولیں، اس سے سورج کی روشنی اور دیگر پراڈکٹس کے استعمال سے بالوں میں پیدا ہونے والے روکھے پن اور چنج ماند پڑجانے کے اثرات ختم کرکے انہیں جگمگا دیتا ہے۔

چائے
خشک بالوں کو قدرتی چمک دینے کے لیے چوتھائی کپ نیم گرم (جتنی برداشت کرسکیں)مگر مٹھاس سے پاک چائے سے شیمپو کرنے کے بعد دھوئیں۔ چائے بالوں کی رنگت کو بہتر کرتی ہے اور اگر آپ بالوں کو رنگتے ہین تو اس کے لیے بہترین ہے، خاص طور پر سیاہ یا گہرے برا?ن رنگ کے بال رکھنے والے افراد سیاہ چائے کا استعمال کریں۔

سیب کا سرکہ
اپنے تباہ شدہ بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے اس بہترین گھریلو نسخے کا استعمال کریں، ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، دو چائے کے چمچ زیتون کے تیل اور تین انڈوں کی سفیدی میں مکس کرکے اپنے بالوں پر اس کی مالش کریں۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی چیز سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔

صندل کی لکڑی
صندل کی لکڑی کے تیل کے کچھ قطرے زیتون کے تیل کے کچھ قطروں کے ساتھ اپنی ہتھیلی میں مکس کرلیں اور پھر اپنے بالوں کے سروں پر لگالیں جس سے ان میں ایک نئی جان آجائے گی۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

پاکستان میں ایچ آئی وی جیسے مہلک مرض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!

ایسپرن بڑی آنت کے کینسر نہیں بچاتی: تحقیق

زیادہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذا بھی کینسر کا سبب ہوسکتی ہے!

غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.