لندن(آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے انگلش حریف کیل بروک سے فائٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کیل بروک کو گزشتہ دنوں امریکی باکسر ایرول اسپینس جونیئر نے مات دیکر آئی بی ایف ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے قبضے میں کرلیا تھا۔، عامر خان 2009 سے2012 تک ڈبلیو بی اے بیلٹ اپنے قبضے میں رکھ پائے تھے، اس کے علاوہ آئی بی ایف کا ٹائٹل بھی 2011 میں ان کے نام رہا تھا، وہ کیل بروک سے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے کو اپنے لیے اہم خیل کررہے ہیں۔عامر خان نے کہا کہ میں اس سے فائٹ کرنا پسند کروں گا، تاہم ابھی کیل کی آنکھ پر چوٹ لگی ہوئی ہے، اس کے مکمل صحتیاب ہوجانے کے بعد ہی ہماری فائٹ ممکن ہوسکے گی، میں آئندہ موسم گرما میں اس کا انعقاد ہوتا دیکھ رہا ہوں، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے مقابلے کو عوام میں بھی خاصی پذیرائی حاصل ہوسکے گی۔دوسری جانب بروک کے پروموٹر ایڈی ہیرن کا کہنا ہے کہ 31 سالہ باکسر کی بائیں آنکھ کی ہڈی پر چوٹ پیش آئی ہے، تاہم اسی نوعیت کی انجری انھیں پہلے بھی ہوئی تھی اور وہ اس کے بعد باکسنگ رنگ میں نہ صرف واپس آئے بلکہ انھوں نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع بھی کیا تھا۔ہیرن نے مزید کہا کہ ہم بروک کی انجری کو کسی عذرکے طور پر پیش نہیں کررہے ، انھیں اپنے سے بہتر فائٹر کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا۔ادھر امریکی باکسر اسپینس جونیئر نے بھی بروک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فائٹ کا مقصد اس ویٹ کیٹیگری میں متقفہ ورلڈ چیمپئن کو سامنے لانا تھااور اب یہ تمام ٹائٹلز میرے قبضے میں آگئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

