تازہ تر ین

بھارت نے پاکستانی فنکاروںکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے ‘کاش پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی پاﺅں پر کھڑی ہوجائے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے اور اسے اسی طرز پر چلانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف نئے چہرے بلکہ پرانے فنکار بھی بھارت کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو کام کے ساتھ اچھا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنے والوں کو سینئر ز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv