لاس اینجلس(شوبزڈیسک) پولیس کی فائرنگ سے مارے جانے والے یا تو خطرناک مجرم ہوتے ہیں یا ایسے بدقسمت جنہیں پولیس خطرناک مجرم سمجھ بیٹھتی ہے، مگر امریکا میں پولیس نے ایک جانی پہچانی اداکارہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ المناک واقعہ امریکی شہر لاس اینجلس کے نواحی علاقے پسیڈنا میں پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی سروس کو کال کر کے بتایا گیا کہ ایک خاتون کو دورے پڑ رہے ہیں کسی غیر متوقع صورتحال کے خدشے کے پیش نظر مقامی پولیس کے تین اہلکار ایڈریس پر پہنچ گئے۔یہ خاتون ٹی وی اور فلم کی اداکارہ ونیسا مارکیز تھیں جو گزشتہ کچھ عرصے سے ذہنی مسائل سے دوچار تھیں۔ وہ ادویات کھانے کے لئے تیار نہیں تھیں۔دریں اثناء ونیسا کی غیر مستحکم ذہنی حالت کے باعث خدشہ تھا کہ وہ کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتی ہیں۔ اداکارہ کا رویہ جارحانہ تھا اسی دوران وہ اٹھ کر اپنے کمرے میں گئیں اور جب واپس آئیں تو ا± ن کے ہاتھ میں بندوق تھی جس کا رخ پولیس اہلکاروں کی جانب تھا۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں دیکھتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ونیسا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اس سانحے کے بعد ایک اور سانحے کا انکشاف اس وقت ہوا جب پتا چلا کہ ونیسا نے جو بندوق ہاتھ میں اٹھا رکھی تھی وہ اصلی نہیں تھی۔ یہ تو محض ایک کھلونا تھا جس سے کسی کی جان کو ہرگز کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا تھا۔
بریکنگ نیوز
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
- انشاءاللہ اور بسم اللہ، کیا رونالڈو نے اسلام قبول کرلیا؟
- فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
- ایل پی جی سرکاری نرخ سے بھی مہنگی ہوگئی؛ 500 روپے فی کلو میں فروخت
- تصویر ایڈٹ کرنے پر خاتون کو سیاسی پارٹی سے نکال دیا
- اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کرلی؟
- سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کردی
- دھرندھر کا اسکرپٹ چوری شدہ نکلا، معروف فلمساز نے بڑا دعویٰ کردیا
- کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی نے 472.1 ملین روپے خزانے کو واپس کردیے
- ٹرانزٹ یا متبادل راستوں سے آنے والی شپمنٹس پر وار سرچارج نہیں لگے گا، ایجنٹس کی تصدیق
- واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی
- جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی ترجمان
- اٹلی کے مسلسل تیسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں نہ پہنچنے پر بڑا استعفیٰ آگیا Apr 03, 2026 | 18:12:PM
