تازہ تر ین
panama 222222222

پانامہ سکینڈل سے ”کچھ اور ہی نکلے گا“, اہم شخصیت کا بیان

لاہور(وقائع نگار) جمعیت علما اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پانامہ سکےنڈل سے کچھ نکلا اور نہ ہی نکلے گا اپوزےشن جماعتوں کودےگر معاملات پر توجہ دےنی چاہےے ‘ افغانستان اور ایران کیساتھ تعلقات کی خرابی کی ذمہ دار بیرونی طاقتیں ہیں‘پاکستان مےں کبھی کر پشن کر نےوالے جےلوں مےں نہےں جاسکتے ۔مر کزی سےکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سےمع الحق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پانامہ کیس میں الجھی ہوئی ہیں، سیاسی جماعتوں کو پانامہ کیس کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالےساں مکمل طور پر ناکام ہو چکےں ہےں اور جہاں ملک کا وزےر خارجہ ہی نہےں وہ خارجہ پالےسی خاک ہوگی حکمرانوں کی توجہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ پر مر کوز ہے انکو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہےں جسکی وجہ سے ملک مسلسل تباہی اور بحرانوں کا شکار ہو رہا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv