بہاولنگر (تحصیل رپورٹر)جہاں ظلم وہاں خبریںاپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے خبریں کی ٹیم نواحی علاقہ بیروالا پہنچی جہاں انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے بااثر ویڑہ زمیندار نے محنت کش پر اپنے ڈیرہ میں لے جا کر وحشیانہ تشدد کیا۔بااثر افراد تشدد کے بعد پانی مانگنے پرجانوروں کا پیشاب پلانے کی کوشش کرتے رہے۔محنت کش کی حالت غیر ہونے پر ملزمان سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔روزنامہ خبریں ٹیم کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔بااثر زمینداروں کی جانب سے متاثرہ خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں۔مظلوم خاندان کا وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے اس انسانیت سوز واقع کا نوٹس لے کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر تھانہ صد ر کے علاقہ بیر والا میں بااثر زمینداروں احمد علی،سعید محمد علی ،کلیم اللہ ،محمد محمد حنیف ،عبدالقادر وغیرہ نے انسانیت کی تذلیل کی انتہا کر دہی۔ادھار کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر بااثر زمینداروں نے محنت کش کو اپنے ڈیرہ پر لیجا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اور تشدد کی دوران پانی مانگنے پر جانوروں کا پیشاب پلانے کی کوشش کرتے رہے۔علاقہ کے بااثر افراد احمد علی وغیرہ نےغریب محنت کش شہباز پر انسانیت سوز تشدد کیا حالت غیر ہونے پر بے ہوشی کی حالت میں سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔محنت کش محمد شہباز کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں پر اسکو طبی امداد دی جا رہی سرجن ڈاکٹر عثمان نے خبریں کی ٹیم کو بتایا کہ محنت کش محمد شہباز کا وارڈ میں داخل کر کے علاج کیا جا رہا ہے غریب محنت کش محنت کش کے ورثانے روزنامہ خبریں ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ محمد شہباز اپنے کریانہ کی رقم واپس لینے کے لئے گیا تو بااثر افراد اپنے ڈیرہ پر گئے اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اب ان بااثر زمینداروں کی جانب سے کاروائی نہ کرنے کے لئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں دہشت کی علامت بننے والے بااثر افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
