سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہ مولا اور پلوامہ میں برہان وانی کے ساتھی سمیت 11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد مقبوضہ وادی میں حالات ایک مرتبہ پھر شدید کشیدہ ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے رام پور اور ا±ڑی میں بھارتی افواج نے خفیہ اطلاع ملنے پر حریت پسندوں کے خلاف ا?پریشن کیا، جس کے دوران قابض فورسز اور حریت پسندوں میں تصادم ہوا، جس میں 8 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔دوسرا واقعہ پلوامہ کے علاقے ترال میں پیش ا?یا جہاں کشمیری حریت پسندوں اور بھارتی فورسز میں شدید تصادم ہوا جس میں مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے۔بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کشمیری حریت پسند برہان وانی کے جانشین اور حزب المجاہدین کے اہم کمانڈر سبزار بھٹ بھی اس جھڑپ میں شہید ہوگئے۔ بھارتی افواج نے شہید نوجوانوں کے قبضے سے اسلحہ برا?مد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔علاوہ ازیں ترال میں ہی کشمیری عوام نے بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ قابض افواج نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس پر مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپیں ہوئی جن میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ ترال کے علاقے سائیموح میں بھارتی پولیس نے رہائشی عبدالرشید میر کا گھر نذر ا?تش کردیا اور مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جب کہ تلاشی کے بہانے دیگر گھروں میں بھی گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سامان کو نقصان پہنچایا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

