اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے 10 ہزار رنز بنانا ان کے لیے اعزاز کا باعث ہے اور مداح چاہتے تھے کہ مزید کرکٹ کھیلوں لیکن ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے مطمئن اور خوش ہوں۔اسلام آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ میرا خواب تھا کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی 30 سے زائد ٹیسٹ سنچریاں اور 9 ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنائے۔ میں پاکستان کا خوش نصیب ترین کھلاڑی ہوں جسے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے کا موقع ملا، جو میرے لیے اعزاز اور مسرت کا باعث ہے۔یونس خان نے بتایا کہ ان کے مداح نہیں چاہتے تھے کہ وہ ابھی ریٹائر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اور مداحوں کی حمایت کے باعث ہی وہ 10 ہزار رنز کا ریکارڈ پاکستان کے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ اس موقع پر یونس خان نے ”کبھی الوداع نہ کہنا“ گانا بھی گنگنایا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

