واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا والدین کے بچوں کے موذی امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔تحقیقی مجلے ’امریکن جرنل آف پریونٹیو میڈیسن‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کے عادی والدین اپنے بچوں کی ہلاکت کا سبب بن رہے ہیں۔ اگر والدین اپنے معصوم بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے روکنا چاہتے ہیں تو انہیں سگریٹ نوشی ترک کرنا ہوگی۔سگریٹ نوشی کے عادی والدین کے ہمراہ روزانہ 10 گھنٹے گزارنے والے بچوں میں مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ سگریٹ نہ پینے والے والدین کے بچوں کے مقابلے میں سگریٹ نوشی کے عادی والدین کے بچوں میں دل کے امراض میں 27 فیصد، فالج میں 23 فیصد اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں 42 فیصد تک زیادہ مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔امریکن کینسر سوسائٹی کے محققین نے یہ اعداد و شمار 70 ہزار 9 سو افراد پر تحقیق سے حاصل کیے۔ یہ تمام افراد سگریٹ نوشی نہ کرنے کے باوجود پھیپھڑوں، دل اور فالج کے عارضے میں مبتلا ہو گئے تھے۔ پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث ہلاک ہونے والے ایک لاکھ میں سے 7 افراد ایسے تھے جو سگریٹ نوشی نہیں کیا کرتے تھے تاہم والدین کی سگریٹ نوشی کے باعث انہیں اس موذی بیماری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سگریٹ نوشی کے عادی افراد پھیپھڑے، ہونٹ اور منہ کے کینسر میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی سگریٹ کے دھوئیں کو دوسرے افراد میں منتقل کرنے کا سبب بن رہے ہیں جس سے گھر میں رہنے والے دیگر افراد بھی موذی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

