نیویارک (شوبزڈیسک) ہالی وو ڈ اسٹار لیام نیسن کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ فلم ”دی ویڈوز“کا نیاٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔ہدایتکاراسٹیو میکوئین کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈکیتی کی کوشش کرنیوالے چار ایسے افراد کے گرد گھوم رہی ہے جو واردات کرتے ہوئے ہلاک ہو جاتے ہیں تاہم اس کے بعد ان لٹیروں کی بیوائیں ان کا کام سنبھالتی ہیں ۔خطرات سے کھیلتیں یہ خواتین ہتھیاروں سے لیس ہو کر ڈکیتی کرتی ہیں اور اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ایئن کینگ اورایمیلی شرمین اوراسٹیو میکوئین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں نامور ہالی وڈ اسٹار لیام نیسن ‘وویلا ڈیوس، مشیل روڈریگیوس ،کولن فیرل ،الزبیتھ ڈیبیکی ،کیری کون ،برائن ڈیئری اورکیون او کونر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ایکشن ، تھرل، سسپنس اور ڈرامے کا مکس تڑکا لئے یہ سنسنی خیز فلم ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کے تحت رواں سال 16نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

