لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ اجلاس میں نجم سیٹھی کو شہریار خان کے بعد نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔لاہورمیں چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی زیرصدارت بورڈ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کو شہریار خان کے بعد پی سی بی کا سربراہ بنائے جانے کی قرارداد پیش کی گئی جو کہ متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی،شہریار خان کے عہدے کی معیاد اگست میں ختم ہورہی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کیلئے نجم سیٹھی کی خدمات پرانہیں پرائڈ آف پرفارمنس دینے کی بھی قرارداد بھی منظورکی گئی۔سالانہ میٹنگ میں ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد کے علاوہ پاکستان کے تمام ریجنزاورڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ آڈٹ رپورٹ، قومی سینئر، جونیئر اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلیے فیوچر ٹور پروگرام بھی پیش کئے گئے جبکہ ایسوسی ایشن کے الحاق کی درخواستوں پر بھی غور کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

