برمنگھم(نیوزایجنسیاں) مانچسٹر دھماکے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے برمنگھم میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موجود ہے جہاں مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے کے بعد ٹیم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے دھماکوں کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا تھا اور آئی سی سی سے قومی ٹیم کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ ہماری سیکیورٹی مزید بہتر کی جائے اور ٹیم کا ہوٹل تبدیل کیا جائے یا دوسری ٹیموں کے ہوٹل میں ٹھہرایا جائے۔واضح رہے کہ پیر کی شب مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد آئندہ ماہ انگلینڈ ہی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈ کپ کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان عائد ہو چکا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کو خط بھی لکھا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے قومی کر کٹ ٹیم کا برمنگھم میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے ، ٹیم نے برمنگھم میں آﺅٹ ڈور پریکٹس سیشن کیا ، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دینے کے علاوہ تفریح کرکے دل بہلایا۔ سابق کپتان مشتاق محمد نے بھی کھلاڑیوں کی ٹریننگ دیکھی۔ کھلاڑیوں نے آﺅٹ ڈور سیشن کیا جس میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پر بھرپور توجہ دی گئی۔خوب محنت کے بعد کھلاڑیوں نے کچھ ریلیکس بھی کیااس میں بھی وہ سکون سے نہیں بیٹھے بلکہ دو ٹیمیں بناکر کھیل ہی کھیل میں فزیکل ٹریننگ کرتے رہے۔سابق کپتان مشتاق محمد نے بھی قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ دیکھی اور انہیں قیمتی مشورے بھی دیئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

