فرانس (ویب ڈیسک)فرانس کے ایک تھیم پارک میں پہلی بار چھ ‘ہوشیار’ پرندوں سے زمین پر پڑا کوڑا اٹھانے کا کام لیا جائے گا۔ملک کے مغربی حصے میں قائم تھیم پارک ‘پوئے دو فو’ میں کلاغ سیاہ (کوئے کی ایک قسم) کو سگریٹ کے ٹکڑے اور دوسری چھوٹی چیزیں چننے کا کام سکھایا گ ہے۔وہ ان ٹکڑوں کو اٹھا کر کوڑا ڈالنے کی ٹوکڑی میں ڈالے گے اور انھیں ان کی محنت کے بدلے کھانے کی کوئی چیز انعام میں دی جائے گی۔اس قسم کے پہلے پرندے کو کام پر لگا دیا گیا ہے جبکہ باقی پرندے پیر سے اپنے کام شروع کریں گے۔پارک کے سربراہ نکولس ڈی ولیئرز نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا اس کا مقصد صرف اس پارک کو صاف رکھنا نہیں ہے۔انھوں نے کہا: ‘اس کا مقصد اس جگہ کو صاف رکھنا نہیں ہے کیونکہ لوگ خود ہی عام طور پر جگہ کو صاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔’ان کے مطابق اس کا مقصد یہ بھی دکھانا ہے کہ ‘فطرت خود ہمیں سکھا سکتی ہے کہ اپنے ماحول کا کس طرح خیال رکھنا ہے۔’انھوں نے کہا کہ کوّے کی نسل کے پرندے جن میں کلاغ سیاہ اور زغن (چھوٹے کوے) خاص طور سے ذہین ہوتے ہیں، وہ انسان سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں اور کھیل کے ذریعے ان سے ایک رشتہ قائم کر لیتے ہیں‘۔ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ پرندوں نے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال سائنسدانوں نے ایک وینڈنگ مشین بنائی جو کوو¿ں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کو واضح کرتی ہے۔مشین میں ٹوکن کے طور پر ایک خاص سائز کے کاغذ کی ضرورت تھی جس کے بعد اس میں سے چیز نکلتی تھی۔سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ کوو¿ں نے صحیح سائز کے کاغذ کو یاد رکھا اور یہاں تک کہ انھوں نے بڑے سائز کے کاغذ کو صحیح سائز میں لانے کے لیے کترنے کا کام بھی کیا تاکہ ان کا مشین میں استعمال کر سکیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

