برمنگھم (آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر بھی پاک، بھارت ٹاکرے کیلئے کافی پرجوش دکھائی دیتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز باﺅلرز کیلئے سازگار ہونے کے باعث وہ بھارت کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میںمحمد عامر نے کہا کہ میں نے ویسٹ انڈیز کے دورہ کے دوران بہت لمبے سپیلز کئے ہیں، میری سوئنگ واپس آ رہی ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ لائن اینڈ لینتھ بھی بہتر ہو رہی ہے۔ یہاں کی کنڈیشنز باﺅلرز کیلئے سازگار ہیں، امید ہے کہ میں یہاں بھی بہترین کارکردگی دکھاﺅں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاک، بھارت ٹاکرے کے دوران جو بھی ٹیم دباﺅ اچھے طریقے سے برداشت کرے گی، فتح اسی کی ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کی طرح بلے باز اور باﺅلرز چیمپینز ٹرافی میں بھی اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔یاد رہے کہ سرفراز الیون 4 جون کو ایجبسٹن میں روائتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف جبکہ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

