لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ خالد لطیف پیش نہ ہوئے تو ٹریبیونل رپورٹس پر کارروائی کرے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تفضل رضوی نے کہا کہ خالد لطیف کی جانب سے ٹریبیونل کارروائی کے بائیکاٹ کے بعد یکطرفہ طور پر گواہان کے انٹرویوز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کرکٹر نے یہ کیس بنایا ہے کہ بیٹ پر گرپس انہوں نے خود نہیں چڑھائی تھیں بلکہ کسی اور کھلاڑی نے غلطی سے چڑھا دی تھیں۔ خالد لطیف کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں، اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ٹریبیونل رپورٹس کے مطابق کارروائی کرے گا، ٹریبیونل آج 12 بجے خالد لطیف کیس کی سماعت کرے گا اور پی سی بی کے پرنسپل آفیسر پیش ہوں گے۔تفضل رضوی نے بتایا کہ شرجیل خان بھی کل پیش ہوں گے جب کہ انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے دو گواہ ٹریبیونل میں پیش کرنے کی درخواست جمع کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید نے معطلی کے حوالے سے درخواست داخل کی ہے جس کی سماعت 5 جون کو ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

