Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ہیئر کنڈیشنر کے 11 حیرت انگیز استعمال جانتے ہیں؟

By adminاگست 4, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (ویب ڈیسک)بالوں کی خوبصورتی کے لیے تو آپ نے ہیئر کنڈیشنر کا استعمال کیا ہی ہوگا مگر یہ آپ کے لیے کتنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے یہ معلوم ہے؟جی ہاں بالوں سے ہٹ کر بھی یہ روزمرہ کے معمولات میں سامنے آنے والی مشکلات سے نجات دلانے والا محلول ہے جس کے بارے میں اکثر افراد کو علم ہی نہیں ہوتا۔یہاں اس کے چند حیرت انگیز استعمال بتائے جارہے ہیں جو آپ کی زندگی میں کافی آسانیاں لاسکتے ہیں۔میک اپ ہٹانامہنگے میک اپ ریموور کی اس وقت کیا ضرورت ہے جب اس کا بہترین متبادل آپ کے گھر میں ہی موجود ہو؟ جی ہاں ہیئر کنڈیشنر فوری طور پر اور انتہائی آسانی سے میک اپ کو چہرے سے ہٹانے میں مدد دیتا ہے۔انگلی میں پھنس جانے والی انگوٹھی کو نکالنااگر آپ کی انگلی میں کوئی انگوٹھی پھنس جائے تو کیا کریں گے؟ ہیئر کنڈیشنر کی بوتل کو اٹھائیں اور کچھ مقدار میں انگلی پر لگالیں، انگوٹھی خود پھسل کر نکل آئے گی
زپ کو ٹھیک کرنا
اگر تو جیکٹ کی زپ پھنس گئی ہے یعنی بند یا کھل نہیں رہی تو آپ ہیئر کنڈیشنر کی کچھ مقدار کو زپ کے دانوں پر ملیں تاکہ اگلی بار اس مسئلے کا سامنا نہ ہوسکے۔
آلات کو زنگ لگانے سے بچائیں
اپنے ٹول باکس میں موجود اوزاروں اور آلات کی نگہداشت کے لیے ان پر ہیئر کنڈیشنر کو لگا کر رکھ دیں، ان پر زنگ نہیں لگے گا۔
اسٹین لیس اسٹیل کو چمکائیں
مہنگی اسٹین لیس اسٹیل پالش کو بھول جائیں، بس ہیئر کنڈیشنر کو اپنے نلکوں یا کسی بھی چیز پر لگائیں جسے چمکانا چاہتے ہیں، پھر نرم کپڑے سے رگڑیں اور آپ نتیجہ دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔
ریشمی کپڑوں کو صاف کریں
کیا آپ نے ریشمی کپڑوں پر لگے ڈرائی کلین کے لیبل کو دیکھا ہے؟ تو اس کا سستا متبادل ہیئر کنڈیشنر کی شکل میں موجود ہے، بالٹی کو گرم پانی (سفید کپڑوں کے لیے) یا ٹھنڈے پانی (رنگدار کپڑوں کے لیے) سے بھریں اور اس میں ایک چمچ ہیئر کنڈیشنر کو شامل کردیں، اس کے بعد کپڑوں کو پانی میں بھگو کر چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں، پھر باہر نکال کر دھولیں اور سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں۔
چمڑے کے جوتوں کو تحفظ دیں
سردیوں کے ایام میں خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں برفباری ہوتی ہو وہاں جوتے خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے، تو چمڑے کے جوتوں کو تحفظ دینے کے لیے کچھ مقدار میں کنڈیشنر ان پر مل دیں۔

سکڑ جانے والے سویٹر کو اصل شکل میں واپس لائیں
آپ کا پسندیدہ اونی سویٹر دھونے کے نتیجے میں سکڑ گیا ہے؟ ان حالات میں ہیئر کنڈیشنر مدد دے سکتا ہے، بس بالٹی کو گرم پانی سے بھریں اور ایک چمچ ہیئرکنڈیشنر کو اس میں شامل کردیں، اب سویٹر کو اس میں کچھ گھنٹوں کے لیے بھگو دیں، اس کے بعد سویٹر کو نکال کر نچوڑ کر کسی سپاٹ جگہ پر رکھ دیں اور نرمی سے اصل شکل میں لے آئیں۔

جسم سے اسٹیکرز، بینڈیج اور عارضی ٹیٹوز ہٹائیں
کچھ مقدار میں ہیئر کنڈیشنر کو ان چیزوں پر ملنا انہیں ڈھیلا کرنے میں مدد دیتا ہے اور پھر انہیں ہٹایا جاسکتا ہے جس سے تکلیف بھی زیادہ نہیں ہوتی۔

پائپ یا ڈرین کو کھولیں
اگر تو پائپ یا ڈرین میں کچرا پھنس گیا ہے تو کچھ مقدار میں اس کچرے کو نکالنے کے لیے ہیئرکنڈیشنر کی کچھ مقدار کو ڈرین میں ڈالیں اور فوری طور پر گرم پانی بھی انڈل دیں۔ یہ سیال بلاک پائپ یا ڈرین کو کھول دے گا۔

دروازوں کی چڑچڑاہٹ ختم کریں
اگر تو آپ کے دروازے میں سے بہت زیادہ آواز آرہی ہے تو اس پر قابو پانے کے لیے ہیئر کنڈیشنر سے مدد لیں، کچھ مقدار میں کنڈیشنر کو دروازوں کے قبضے میں ڈال دیں اور آپ اثر دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

پاکستان میں ایچ آئی وی جیسے مہلک مرض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!

ایسپرن بڑی آنت کے کینسر نہیں بچاتی: تحقیق

زیادہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذا بھی کینسر کا سبب ہوسکتی ہے!

غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.