دبئی (آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی ) نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، جنوبی افریقا 123 پوائنٹس کےساتھ پہلے،آسٹریلیا دوسرے ، بھارت تیسرے اور 88 پوائنٹس کیساتھ پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ابتدائی20بلے بازوں میں صرف 2 پاکستان بیٹسمین موجود ہیں بابر اعظم 8ویں اور محمد حفیظ20 ویں نمبر پر موجود ہیں ،اے بی ڈی ویلئیرز پہلے نمبر پر موجود ہیں ،باﺅلنگ رینکنگ میں ابتدائی 20 باﺅلرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے ، پاکستانی نژاد جنوبی افریقی باﺅلر عمران طاہر پہلے نمبر پربراجمان ہیںآ ل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن پہلے ،پاکستانی محمد حفیظ دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، جنوبی افریقا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، پاکستانی ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پرہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے ، 118 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا دوسرے ، 117 پوائنٹس کے ساتھ بھارت تیسرے ، نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 110 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، 93 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا چھٹے ، بنگلہ دیش 91 پوائنٹس کے ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔پاکستان ٹیم رینکنگ میں 88پوائنٹس کے آٹھویں نمبر پر براجمان ہے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 79 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔رواں برس 30 ستمبر تک آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ 2019 کےلئے کوالیفائی کریں گی۔دوسری طرف بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں ابتدائی20بلے بازوں میںصرف2پاکستان بیٹسمین موجود ہیں بابر اعظم 8ویں اور محمد حفیظ20ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلئیرز پہلے نمبر پر ہیں ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے ، بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔ باﺅلنگ رینکنگ میں ابتدائی20باﺅلرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے جبکہ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی باﺅلر عمران طاہر پہلے ،مچل سٹارک دوسرے ،سنیل؛ نائرائن تیسرے اورکاگیسو ربدا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔آؒ ل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن پہلے ،پاکستانی محمد حفیظ دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

