ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار جیکی شروف نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے والد کا کردار بنھائیں گے۔فلم ’بھارت‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے سلمان خان کے مدمقابل کام سے انکار کے بعد خبروں میں ہے اور آئے روز نت نئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے اور ساتھ ساتھ فلم کی کاسٹ بھی مکمل کی جا رہی ہے اور اب فلم میں کرینہ کپور کے ساتھ ساتھ جیکی شروف کی بھی انٹری ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیکی شروف کو فلم ’بھارت‘ میں کاسٹ کر لیا گیا ہے جس کے بعد وہ فلم میں سلمان خان کے والد کے روپ میں نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیکی شروف نے فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر فوراً ہی کام کرنے کی حامی بھر لی کیوں کہ فلم باپ اور بیٹے کے کردار پر مبنی ہے۔دوسری جانب دلچسپ بات یہ ہے کہ جیکی شروف سلمان خان سے 9 سال بڑے ہیں اور ان دونوں کے لیے یہ کردار مشکل ہیں۔جیکی شروف اس وقت ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ ستمبر میں ’بھارت‘ کی کاسٹ کو جوائن کریں گے۔یاد رہے کہ فلم ’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں جو کہ سلمان کے ساتھ ’سلطان‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بنا چکے ہیں جب کہ فلم ’بھارت‘ اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

