برزبن(آئی این پی)آسٹریلوی بولر پیٹر ہینڈز کومب نے کہا ہے کہ بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں کسی طور بھی ملوث نہیں۔ اس حوالے سے جو وڈیو دکھائی جا رہی ہے اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ مارچ 2018میں جنوبی افریقہ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سامنے آنے والے اس اسکینڈل کے نتیجے میں کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈوارنر اور اوپنر کیمرون بینکرافٹ آئی سی سی کی سزا بھگت رہے ہیں۔آسٹریلوی بولر پیٹر ہینڈز کومب کے مطابق وڈیو کے ذریعے تاثر دیا جا رہا ہے کہ میں نے بال ٹمپرنگ کیلئے کوچ کی ہدایات کپتان اسمتھ اور کیمرون بینکرافٹ تک پہنچائیں۔ بولرکا دعوی ہے کہ ویڈیو میں جو مناظر دکھائے گئے ان میں کم از کم20منٹ کا وقفہ ہے لیکن ویڈیو میں انہیں جوڑ کر اس طرح ایڈٹ کیا گیا جیسے ایک ہی وقت کا منظر ہے۔اس منظر میں پہلے کوچ واکی ٹاکی پر ہینڈز کومب سے بات کرتے دکھائی دیئے اور اس کے بعد کومب میدان میں کیمرون بینکرافٹ سے کوئی بات کرتے ہوئے ہنس رہے ہیں۔ اس کے بعد بینکرافٹ نے گیند کو ریگمال سے کھردرا کیا۔بولر کے مطابق واکی ٹاکی پر بات اور میرے گراونڈ میں جانے کے درمیان 20تا25منٹ کا وقفہ تھا اور میں متبادل کے طور پر میدان میں گیا تھا۔یہ سب کچھ میڈیا کا کیا دھرا ہے جس کی وجہ سے مجھے بدنام کیا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

