لاہور(آ ئی این پی) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے نتیجے میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو پنجاب سمیت لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رات گئے بادل جم کر برسے جس سے موسم تو خوشگوار ہوگیا تاہم کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گیا۔ موسلا دھار بارش سے چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں7افراد جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد کے جی سکس ون ٹومیں شارٹ سرکٹ کے باعث تین بچوں سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ذرائع کے مطابق بارش کے باعث بجلی کا کرنٹ چھت کے ذریعے کمرے تک پہنچا۔شیخوپورہ کے نواحی علاقے بھکھی میں بھی طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر ماں اوردو بیٹیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ شیخوپورہ میں ہی ساھوکی ملیاں میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب صوابی میں بھی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ دو دیہات کو ملانے والا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں بادل برس سکتے ہیں۔ ژوب، قلات، سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

