لاہور:(ویب ڈیسک) عمران خان دنیا کے تیسرے کھلاڑی حکمران ہونگے۔ورلڈکپ 1992کے فاتح کپتان عمران خان 22سال کی طویل جدوجہد کے بعد پاکستانی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کیلیے تیار ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے قبل بھی سیاست میں کامیابیاں حاصل کرنے والے کئی کھلاڑی تاریخ میں اپنا نام درج کرا چکے ہیں،ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ان میں سے 2 تواپنے ملکوں کے صدر ہیں۔افریقہ کے بہترین فٹبالرز میں شمار ہونے والے جارج وی نے 14سال قبل ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھے اور گذشتہ سال لائبیریا کے صدر منتخب ہوگئے،جوڈومیں روس کے واحد 8th ڈان بلیک بیلٹ ولادی میر پیوٹن بھی اپنے ملک کے صدر بنے۔دنیاکے کامیاب ترین باکسرز میں شمار کیے جانے والے فلپائنی مینی پاکیو،ورلڈکپ 1994کے فاتح برازیلی فٹبالر روماریو،آسٹریلوی گلین لیزارس اپنے ملکوں میں سینیٹ کی نشست پانے میں کامیاب ہوئے،نیوزی لینڈ کو ویمنز رگبی ورلڈکپ 1998جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والی لوئیسا وال ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ پارٹی میں بھی ان کو مرکزی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔1980اور 1984اولمپکس میں 1500میٹر دوڑ میں برطانیہ کیلیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سباستین کوئے بھی ممبر پارلیمنٹ ہیں، سابق ہیوی ویٹ چیمپئن باکسر وٹالی کلشکوو میئر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔باڈی بلڈنگ میں عالمی اعزاز پانے والے آرنلڈ شوارزنیگر اداکاری کے بعد سیاست کے میدان میں آئے اور کیلیفورنیا کے گورنر بننے میں کامیاب رہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

