کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن 2018 کے نتائج پر حیران نہیں ہیں بلکہ وہ انتخابی نتائج پر حیران ہونے والوں پر حیران ہیں۔ انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ سلیکشن ہوچکی ہے، اب صرف تاج پہنایا جائے گا جبکہ عالمی میڈیا انتخابات سے قبل دھاندلی پر شور مچاتا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ عمران خان کی باڈی لینگویج دیکھیں تو وہ خوش اور مطمئن نظر نہیں آرہے تھے کیونکہ انہوں نے اپنے وقار پر سمجھوتہ کیا ہے’۔وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کو درپیش چلینجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کے سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کی مسند پر بیٹھنا بہت آسان سمجھتے ہیں لیکن جس کے سر پر تاج ہوتا ہے، نیند اس کی ہی حرام ہوتی ہے۔ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم بننے کا تقاضہ ہے کہ عمران خان کو سمجھوتے کرنے پڑیں گے، قربانیاں دینا ہوں گی اور آنے والے چند دن خود ہی ثابت کردیں گے کہ وہ اس کے لیے کتنا تیار ہیں۔عمران خان کا قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ ان کا کہنا تھا، ‘اتنی بھاری ذمہ داری کے ساتھ عمران خان سے عوام کو بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوں گی، جیسا کہ میں نے کہا کہ جس سر پر تاج ہوتا ہے وہ سب سے زیادہ بے آرام ہوتا ہے۔ وزارت عظمیٰ اتنا آسان کام نہیں جتنا وہ سمجھتے رہے ہیں۔ پنجاب عمران خان کے لیے سب سے کٹھن مرحلہ ہوگا۔ عمران خان کو سمجھوتے کرنے پڑیں گے، جو ساتھی ان کے ساتھ مشکل میں کھڑے رہے ان کے لیے قربانیاں دینا ہوں گی۔’
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

