Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

تحریک انصاف 122 ، ن لیگ 57 ، پیپلز پارٹی کی نشستیں 39 ہو گئیں

By adminجولائی 27, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد‘ لاہور‘ کوئٹہ‘ پشاور‘ کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نمائندگان خبریں) الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف 122‘ ن لیگ 57‘ پیپلز پارٹی 39 نشستوں پر کامیاب عام انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلے بعد بڑے بڑے برج الٹ گئے ¾ سراج الحق ¾ مولانا فضل الرحمن ¾ سعد رفیق ¾ عابد شیر علی ¾ رانا ثناءاللہ ¾ اسفند یار ولی ¾چوہدری نثار علی خان ¾ غلام احمد بلور ¾اکرم خان درانی ¾شاہد خاقان عباسی ¾ امیر مقام ¾علیم خان ¾یوسف رضا گیلانی ¾ طلال چوہدری ہارگئے۔ غیر سر کاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف 122نشستوں، پاکستان مسلم لیگ ن 57، پیپلز پارٹی 39، آزاد امیدوار 22، ایم ایم اے 12، جی ڈی اے 5، بی این پی 4، ایم کیو ایم 8، ق لیگ 3، اے این پی 3 نشستوں پر برتری حاصل کرلی ۔ پی ٹی آئی کے سلیم رحمان 68162 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ صدر ن لیگ شہباز شریف 22756 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ٹی آئی کے بشیر خان 62416 ووٹوں لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کے سراج الحق 45918 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے ایک اور اہم ترین حلقے این اے 108 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی پی ٹی آئی کے فرخ حبیب سے شکست کھا گئے ہیں۔فرخ حبیب نے 112740 ووٹ حاصل کیے جبکہ عابد شیر علی کو 111529 ووٹ ملے اور مقابلہ سخت رہا۔پی ٹی آئی کے جنید اکبر 46372 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ بلاول بھٹو 26424 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے فضل محمد خان کو برتری حاصل ہے۔ فضل محمد خان 1188 ووٹ کے ساتھ پہلے اور اسفند یار ولی 1050 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک 20770 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے خان پرویز 12071 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقے کے تمام 256 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شوکت علی 87895 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے غلام بلور 42476 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ غلام بلور نے نتائج آنے سے پہلے ہی شکست تسلیم کرلی تھی۔ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 35 بنوں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میدان میں ہیں۔ نتائج کے مطابق عمران خان 24317 ووٹ لے کر پہلے اور ایم ایم اے کے اکرم خان درانی 22514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان میں متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور نے شکست دے دی ہے۔علی امین گنڈا پور نے 80236 ووٹ لے کامیابی حاصل کی جبکہ مولانا فضل الرحمان 45457 ووٹ لے سکے اور بھاری تعداد سے ہارے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی مولانا فضل الرحمان ہار گئے ہیں جہاں پی ٹی آئی کے یعقوب شیخ 79150 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ فضل الرحمان نے 51920 ووٹ لیے۔اس طرح مولانا فضل الرحمان دونوں حلقوں سے ہار گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد2 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 92891 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 57 راولپنڈی میں بھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پی ٹی آئی امیدوار صداقت علی عباسی شکست دے دی ہے۔تحریک انصاف کے صداقت عباسی نے 97104 ووٹ لیے جب کہ شاہد خاقان عباسی کو 91381 ووٹ ملے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 راولپنڈی 7 سے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے چوہدری نثار کو شکست ہوئی ہے۔تحریک انصاف کے غلام سرور خان 102267 نے ووٹ حاصل کیے جبکہ چوہدری نثار 66610 ووٹ لے سکے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 81353 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ ن لیگ کے دانیال چوہدری 55673 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے ¾قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 نارووال 2 میں ن لیگ کے احسن اقبل 86736 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے ابرار الحق 47243 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔آخری اطلاعات تک قومی اسمبلی کے اہم حلقے این اے 2 سوات ون میں مسلم لیگ (ن) کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے صوبائی صدر امیر مقام پی ٹی آئی کے امیدوار سے ہار گئے ہیں۔تحریک انصاف کے حیدر علی نے 60989 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ امیر مقام نے 40880 ووٹ لیے۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور 7 سے تحریک انصاف کو شکست ہوئی ہے جہاں ایاز صادق نے عبدالعلیم خان کو ہرادیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو 94879 ووٹ ملے جبکہ سردار ایاز صادق نے 103021 ووٹ حاصل کیے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 39 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے نعمان قیصر 69 ہزار 251 ووٹ حاصل کرسکے۔لاہور کے اہم ترین حلقہ 131 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعصاب شکن مقابلے میں خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی ہے۔عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے جب کہ خواجہ سعد رفیق کو 83 ہزار633 ووٹ ملے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 132 لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو برتری حاصل ہے۔ شہباز شریف نے اب تک 84362 ووٹ لیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے محمد منشاءسندھو نے 52213 ووٹ حاصل کیے ہیں ¾تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 93500 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے عامر سعید انصاری 74624 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔تمام 298 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ابراہیم خان 83304 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی 74443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 ڈی جی خان میں پی ٹی آئی کے سردار محمد خان لغاری 27894 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 19357 ووٹ حاصل کرسکے ۔قومی اسمبلی کے اہم حلقے این اے 102 فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو پی ٹی آئی کے نواب شیر نے شکست دی ہے۔طلال چوہدری کو 97869 ووٹ ملے جبکہ نواب شیر نے 109708 ووٹ حاصل کیے۔210 پولنگ اسٹیشنز میں سے 67 کے نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے علی زیدی 17069 ووٹ کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 7506 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ¾قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں تحریک انصاف کے عامر لیاقت کو 21605 کے ساتھ برتری حاصل ہوگئی ¾ فاروق ستار 12010 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ عام انتخابات 2018میں حلقہ این اے 73سیالکوٹ سے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے دوبارہ گنتی کے بعد پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کو شکست دیدی ۔پہلی خبر آئی تھی کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ میںتحریک انصاف کے عثمان ڈار ایک لاکھ 13 ہزار 453 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور ن لیگ کے خواجہ آصف نے ایک لاکھ 12 ہزار 717 ووٹ حاصل کئے۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 149 میں پی ٹی آئی کے نامزدامیدوار رائے مرتضیٰ اقبال خاں نے میدان مار لیا۔ پی پی 200 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رانا ریاض احمد 48922 ووٹ لے کر پہلے ، پاکستان تحریک انصاف کے وحید اصغرڈوگر 38874 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شہزاد سعید چیمہ 21176 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ متحدہ مجلس عمل کے عمیر جاوید نے 2432 ووٹ، آزاد امیدوار امیر حمزہ 1824 ، عوامی پارٹی پاکستان کے محمد طاہر شہزاد 623 اور آزاد امیدوار محمد علی فرید کاٹھیہ نے 268 ووٹ حاصل کیے۔اسی طرح پی پی 201 سے پاکستان تحریک انصاف کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال 66083 ووٹ لے کر پہلے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے محمد حنیف جٹ 48786 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شفقت علی چیمہ 6985 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے ضیاءالرحمن 2959 ، متحدہ مجلس عمل کے غلام نبی معصومی1589 ، تحریک لبیک اسلام کے نیئر فرید 917 اور آزاد امیدوار محمد اقبال جٹ نے 657 ووٹ حاصل کیے۔اور پی پی 202 سے پاکستان تحریک انصاف کے ملک نعمان احمد لنگڑیال 57190 ووٹ لے کر پہلے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شاہد منیر 44196 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد منشاءجٹ 5023 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ اللہ اکبر تحریک کے محمد داﺅد 2015 ، آزاد امیدوار نذیراحمد1541، آزاد امیدوار محمد ارسلان مسعود931 ، آزاد امیدوار طالب حسین 841 ، عوامی پارٹی پاکستان کے اللہ یار علیم 432 ، آزاد امیدوار محمد ساجد منیر 482 اور آزاد امیدوار نعیم اختر چوہدری نے 38 ووٹ حاصل کیے۔ ضلع وہاڑی مسلم لیگ(ن)اور پی ٹی آ ئی سےٹوں کی ہار جےت میں برابر اےن اے کی دو سےٹوں پر پاکستان تحرےک انصاف اور دو سےٹوں پر مسلم لیگ(ن)کے امےدوار کامیاب صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی صورتحال برابر ضلع وہاڑی میں آ زاد امےدوار منہ تکتے رہے اےک بھی نشست حاصل کرنے میں ناکام رہے اےن اے 162بورےوالہ سے مسلم لیگ (ن)کے امےدوار چوہدری فقےر احمد 81ہزار 956ووٹ لیکر پہلے نمبر،عائشہ نذےر جٹ آ زاد امےدوار 64ہزار 766ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ خالد محمود چوہان پاکستان تحرےک انصاف 58ہزار 602ووٹ لیکر تےسرے نمبر پر رہے ،اےن اے 163حلقہ ماچھےوال میں پاکستان تحرےک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اسحٰق خاکوانی اپنی نشست بچانے میں ناکام رہے اس حلقے میں مسلم لیگ (ن)کے امےدوار سےد ساجد مہدی سلیم شاہ 70325ووٹ لیکر پہلے نمبر پر پی ٹی آ ئی کے اسحٰق خاکوانی 56873ووٹ لیکر دوسرے،آ زاد امےدوار عارفہ نذےر 29243ووٹ لیکر تےسری جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نتاشہ دولتانہ 27ہزار727ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر آ ئےں ہیں ،اےن اے 164تھری سے پاکستان تحرےک انصاف کے طاہر اقبال 82084ووٹ لیکر پہلے،مسلم لیگ(ن)کی تہمینہ دولتانہ 68198ووٹ لیکر دوسرے،آ زاد امےدوار نعےم خان بھابھہ 32312ووٹ لیکر تےسرے جبکہ آ زاد امےدوار رانا صغےر احمد 25ہزار 406ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر ہیں اےن اے 165میں پاکستان تحرےک انصاف کے امےدوار اوورنگ زےب کھچی نے 99ہزار 287ووٹ لیکر پہلے ،مسلم لیگ(ن)کے سعےد احمد خان منےس 65ہزار536ووٹ لیکر دوسرے ،آ زادامےدوار ماجد نواز آ رائےں 21ہزار405ووٹ لیکر تےسرے نمبر پر رہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بورےوالہ سے مسلم لیگ (ن)سے ےوسف کسیلیہ،خالد محمود کامیاب،ماچھےوال کے حلقہ سے مسلم لیگ(ن)کے عرفان عقیل دولتانہ،پی ٹی آ ئی کے اعجاز سلطان بندےشہ،وہاڑی سے مسلم لیگ(ن)کے میاں ثاقب خورشےد،پی ٹی اا ئی کے رائے ظہور احمد،میلسی سے پی ٹی آ ئی جہانزےب کھچی،علی رضا خاکوانی کامیاب ہوگئے۔ ضلع وہاڑی میں سےاست کی اچانک بدلتی ہوئی صورتحالنے بڑے بڑے برج الٹا دےے وہاڑی میں مسلم لیگ(ن)کی مرکزی رہنما اور شےرنی کا لبق رکھنے والی محترمہ تہمینہ دولتانہ کو اےک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا الیکشن 2013میں شکست کے بعد مسلم لیگ(ن)نے انہیں مخصوص نشست پر اےم اےن اے بنادےا تھا لیکشن 2018کے الیکشن میں اےک بار پھر شکست کا سامناکرنا پڑا پاکستان تحرےک انصاف اور مرکزی قےادت عمران خان کے قرےبی ساتھی اور جنوبی پنجاب کے صدر اسحٰق خان خاکوانی کا مقدر بھی شکست بنا ذرائع کےمطابق اسحٰق خان خاکوانی کو علاقے میں مسلسل غےر حاضر رہنے اور تمام تر مصروفےات لاہور ،اسلام آ بادتک محدود رکھنے پر عوام نے انہیں مسترد کردےا جبکہ انکے تقسےم کئے ہوئے ٹکٹ میں بد انتظامی کے باعث وہ خود اےن اے اور اےک صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہار گئے بلکہ بورےوالہ میں بھی مضبوط امےدوار عائشہ نذےر نذےر جٹ سے ٹکٹ چھےن کر اپنی پسند کے امےدوار خالد محمود چوہان کو دلواےا جو شکست کا باعث بنے اےن اے 163جہاں اسحٰق خان خاکوانی ہار گئے وہیں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی صدر نتاشہ دولتانہ بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہیں انہوں نے الیکشن 2018میں اپنے صوبائی پینل ہی تشکیل نہ دےے اور اکیلی اےن اے کی نشست پر الیکشن لڑا اور حلقے میں چوتھے نمبر پر آئےں،مےلسی میں پاکستان تحرےک انصاف نے مسلم لیگ(ن)کے سابق اےم اےن اے سابق سابق سپیکر سعےد احمد خان منےس کو چت کردےا امر قابل ذکر ہے کہ سعےد احمد خان منےس کے بےٹے آ صف سعےد خان منےس جو مسلم لیگ (ن)میں اہم وزارتوں پر بھی قابض رہے جو شکست ہوگئی اعرت پی ٹی آ ئی اےھن اے 165کی تےنوں سےٹوں پر کلین سویپ کرگئی ۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.