Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ

By saqibاپریل 24, 2026
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی(24 اپریل 2026): میچ کے دوران بدتمیزی اور تلخ کلامی پر فاسٹ باؤلر محمد عامر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 34 ویں میچ کے دوران بدتمیزی اور تلخ کلامی پر راولپنڈیز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔محمد عامر کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی، جو کسی بلے باز کے آؤٹ ہونے پر ایسی زبان، اشارے یا عمل سے متعلق ہے جو اشتعال انگیزی کا باعث بن سکے۔

پی ایس ایل 11: محمد عامر اور فہیم اشرف کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

دوسری جانب فہیم اشرف پر آرٹیکل 2.21 کے تحت چارج لگایا گیا، جس کا تعلق کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے آن فیلڈ امپائرز ایلکس وارف اور فیصل خان آفریدی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کا اعتراف کیا، جس کے بعد میچ ریفری سر رچرڈ رچرڈسن نے جرمانے کی سزا سنائی۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ 17 ویں اوور کی تیسری گیند پر پیش آیا جب عامر کی سلو باؤنسر پر فہیم اشرف وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔ وکٹ لینے کے بعد عامر نے جارحانہ انداز میں فہیم اشرف کو پویلین جانے کا اشارہ کیا۔

جس پر فہیم نے غصے میں آکر بلے باز سے تلخ کلامی کی اور بیٹ لہرایا۔ صورتحال مزید خراب ہونے سے قبل آصف آفریدی اور سعد مسعود نے بیچ بچاؤ کرا کے دونوں کھلاڑیوں کو الگ کیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈیز کی ٹیم نو میچوں میں صرف ایک جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔ ان کا اگلا اور آخری لیگ میچ 26 اپریل کو حیدرآباد کنگز مین کے خلاف ہوگا۔

saqib

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.