اسلام آباد : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران مذاکرات میں مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے تاہم ہمارے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی تو ہماری مذاکراتی ٹیم بھی لچک نہیں دکھائے گی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ نے واضح ہدایات دے دی ہیں، ہم مثبت مذاکرات چاہتے ہیں،
امریکی نائب صدر نے مذاکرات کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں ایران مذاکرات میں مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے۔
نائب صدر نے ایران کو خبردار بھی کیا کہ اگر ایران نے ہمارے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی تو ہماری مذاکراتی ٹیم بھی لچک نہیں دکھائے گی۔
امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی کو ایران کے سنجیدہ اور مخلصانہ رویے سے مشروط کیا گیا ہے۔

