- ذکی بشیر نے 2005 میں کمپنی میں شمولیت اختیار کی
ملک کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل ملوں میں سے ایک گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (جی اے ٹی ایم) نے محمد ذکی بشیر کو اپنا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا ہے۔
لسٹڈ کمپنی نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے ڈائریکٹر محمد ذکی بشیر کو یکم اپریل 2026 سے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا ہے۔
گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (جی اے ٹی ایم) کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق ذکی بشیر نے 2005 میں کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں 2008 میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ بنے۔ انہوں نے ریجنٹس بزنس اسکول، برطانیہ (یو کے) سے انٹرنیشنل بزنس میں گریجویٹ ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) سے ایک سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
ذکی بشیر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں۔ وہ 2014 سے انٹرپرینیورز آرگنائزیشن کے بھی رکن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے ممبر ہیں اور اس کے بورڈ میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان کے بھی رکن ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

