تازہ تر ین

سونا مہنگا، عوام پریشان — 24 قیراط فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے مقرر

 

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، 24 قیراط سونا 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا

 

کراچی: عالمی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ 13 اکتوبر 2025 بروز پیر مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 85 ہزار 649 روپے میں دستیاب ہے۔

 

یہ نرخ پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ڈالر کے مقابلے میں سونے کی قدر میں معمولی اضافہ اور مقامی کرنسی کی غیر یقینی صورتحال نے ملکی مارکیٹ پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں رجحان یہی رہا تو آئندہ ہفتوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv