تازہ تر ین

پاکستان میں آج کے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں کی تعداد 17 ہوگئی

اسلام آباد – ارنا – پاکستان میں آج سیکورٹی دستے پر دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں کی تعداد بڑھ کر  17  ہوگئی اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 19 بتائی گئی ہے

 ارنا کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے اورکزئی میں ایک سیکورٹی دستے پر دہشت گردوں نے بدھ کو حملہ کردیا تھا۔

ابتدائی رپورٹ میں اس حملے میں 11 سیکورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے  کی خبر دی گئی تھی ۔ بعد میں مزید چھے سیکورٹی اہلکاروں کی لاشیں ملنے کے بعد اس دہشت گردانہ حملے میں جان بحق ہونے والے فوجیوں کی تعداد 17 ہوگئی ۔

فوج کی جوابی کارروائی میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

دہشت گردوں کا تعلق تحرک طالبان پاکستان سے بتایا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv