تازہ تر ین
سارہ خان

پیار، احترام اور محبت سارہ خان نے کرشنا پاٹھک سے شادی پر ٹرولرز کو دیا منہ توڑ جواب

نئی دہلی: معروف اداکارہ سارہ خان، جو سیریل “بدائی” سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچی، نے حال ہی میں رامائن سے شہرت پانے والے اداکار سنیل لہڑی کے بیٹے کرشنا پاٹھک سے شادی کر لی۔ اس جوڑے نے 6 اکتوبر کو کورٹ ویڈنگ کی اور اس خوشی کے موقع پر سارہ خان نے شادی کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ تاہم، شادی کے بعد سارہ کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کرشنا ہندو ہیں۔

ٹرولنگ کے باوجود، سارہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ اپنی شادی کی خوشیاں بانٹیں۔ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے، سارہ نے اپنے مداحوں اور خوشی کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ٹرولرز کو جواب دیتے ہوئے لکھا، “آپ سب کا شکریہ، اور آپ سب کے لیے صرف محبت، محبت، اور محبت۔” سارہ کے شوہر کرشنا نے بھی اس ویڈیو میں ایک محبت بھرا پیغام دیا، جس میں کہا، “مجھے تم میں خدا نظر آتا ہے… کیا کروں دوست؟”

ویڈیو میں سارہ خان نے ہندو شخص سے شادی کرنے پر ٹرول کرنے والوں کو براہ راست جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے خاندانوں نے ہمیں سب کی عزت کرنا سکھایا ہے”۔ سارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اور کرشنا مختلف پس منظر اور ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں، مگر دونوں کا ایمان ہے کہ ان کے مذہب نے انہیں محبت اور احترام کا درس دیا ہے۔ سارہ نے مزید کہا، “ہم دونوں کا ماننا ہے کہ ہمارے مذہب نے ہمیں پیار سکھایا ہے اور ہمارے خاندانوں نے ہمیں دوسروں کا احترام کرنا سکھایا ہے۔”

اداکارہ نے اپیل کی کہ لوگ کسی بھی مذہب کی توہین نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ “کوئی مذہب کسی دوسرے مذہب یا کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی تعلیم نہیں دیتا، اور ہم نے اپنی شادی کی خوشخبری آپ کے ساتھ بانٹی تاکہ آپ بھی ہمارے خوشیوں کے حصے دار بنیں، ہم کسی سے اجازت نہیں لے رہے، کیونکہ ہمیں اپنے خاندان اور قانون کی مکمل منظوری حاصل ہے۔”



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv