تازہ تر ین
فضائی آلودگی

فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا سخت نوٹسبھاری جرمانے عائد

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب کی وزیراعلی نے فصل کی باقیات جلانے، فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں اور بھاری جرمانے عائد کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی کی ہدایت کے بعد فصل کی باقیات جلانے، دھواں پھیلانے والوں کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دھواں پھیلانے پر پنجاب تحفظ ماحولیات ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی جاری ہے۔ پنجاب ماحولیاتی تحفظ قانون2023 ،تعزیرات پاکستان کی دفعات188 اور 278 کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ فصل کی باقیات جلانے یا آلودگی پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کیاجائے گا۔ شہریوں کو بھی آلودگی پھیلانے والوں سے متعلق ہیلپ لائن 1373 پر فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv