اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہبازشریف نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الائونسز میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کریگی۔




























