میڈرڈ (این این آئی) اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جسے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ایک تاریخی اور جرات مندانہ اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اس بل کے حق میں 178 ووٹ جبکہ مخالفت میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔ منظوری کے بعد اب اسپین اسرائیل کو کسی بھی قسم کا دفاعی ساز و سامان، مصنوعات یا فوجی ٹیکنالوجی برآمد یا درآمد نہیں کرے گا۔




























